وارنر اور ہیڈ کو ونڈے درجہ بندی میں ترقی

   

دبئی۔ آسٹریلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں 269 رنز کی ریکارڈ شراکت کے بعد آئی سی سی مردوں کی ونڈیدرجہ بندی میں قابل ذکر فائدہ اٹھایا ہے۔وارنر، جو پہلے ٹاپ رینک کے بیٹر تھے، فائنل میچ میں 106 کے اسکور کے بعد فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور وہ 240 رنز بنا کر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ ہیڈ، جنہوں نے ایم سی جی میں 152 کے پلیئر آف دی میچ کی اننگز کھیلی اسکے ذریعہ 208 رنز بنائے اور 12 درجے ترقی کرکے 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ان کے ساتھی مڈل آرڈر اسٹیو اسمتھ کی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں مسلسل کارکردگی نے انہیں کیریئر کی بہترین ساتواں مقام حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ اسمتھ آسٹریلیا کی 3-0 کی سیریز کامیابی میں رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے، ان کے 195 رنز کے ساتھ وہ تین درجے ترقی کرتے ہوئے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، یہ مقام وہ جنوری 2017 میں حاصل کر چکے تھے۔ سڈنی میں دوسرے ونڈے میں 47 رنز دے کر چار وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے فاسٹ بولر مچل اسٹارک چار درجے ترقی کر کے چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ لیگ اسپنر ایڈم زمپا (آٹھ درجے بہتری کے ساتھ ساتویں نمبر پر) اور نئے مقرر کردہ کپتان، پیٹ کمنز (ایک مقام کی ترقی سے 17ویں نمبر پر) بھی بولرزکی درجہ بندی میں آگے بڑھے ہیں۔