وارنر کا آج آخری ٹسٹ

   

سڈنی ۔ کرکٹ کے بہترین اوپنر ڈیوڈ وارنر جو ٹسٹ میں ٹرپل سنچری کرنے کے ساتھ ساتھ ونڈے کی کئی یادگار اننگز کے ساتھ دنیا کے صف اول کے بیٹرس میں سے شمار ہوتے ہیں، پاکستان کے خلاف سڈنی ٹسٹ آخری ہوگا جو کل یہاں شروع ہورہا ہے ۔وارنر جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ اسیکنڈل کے بعد ایک سال سے زائد عرصے کرکٹ سے دور رہے، کیریئر میں مختلف تنازعات کا شکار رہے، پھر بھی آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں ان کے مداح لاتعداد ہیں، وارنر اب صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تک محدود رہیں گے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ونڈے کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا اس کے علاوہ پاکستان کے خلاف سڈنی ٹسٹ بھی اْن کے کیریئر کا آخری ٹسٹ ہوگا جس کا وہ پہلے ہی اعلان کرچکے تھے۔ ڈیوڈ وارنرٹی20 کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ آسٹریلوی بیٹنگ کا ستون، جنہوں نے ٹسٹ کرکٹ میں کئی مواقع پر آسٹریلیاکو کامیابیاں دلائی اور پاکستان کے خلاف ٹرپل سنچری بھی بنائی۔ وارنرکو 2013 کی ایشز سیریز کے دوران انگلش کرکٹر جو روٹ کو برمنگھم کے نائٹ کلب میں مکے مارنے کی پاداش میں معطلی اور جرمانہ کا سامنا بھی رہا۔