وارنر کی شاندار سنچری ، آسٹریلیا 381/5

   

ناٹنگھم ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو ہمالیائی اسکور تک رسائی میں کلیدی رول ادا کیا۔ وارنر نے 147 گیندوں میں 14 چوکوں اور 15 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 166 رنز اسکور کرتے ہوئے کپتان آرون فنچ کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلہ کو درست ثابت کیا۔ وارنر نے سنچری اسکور کرنے کے علاوہ کپتان فنچ کے ہمراہ 21 اوورس میں پہلی ووکٹ کیلئے 121 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی جس میں فنچ نے 51 گیندوں میں 5 چوکوں اور 2 چھکوں پر مشتمل اننگز میں 53 رنز اسکور کئے۔ نمبر تین پر عثمان خواجہ نے 72 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 89 رنز اسکور کئے جس وقت خواجہ آؤٹ ہوئے اس وقت ٹیلم کا مجموعی اسکور 352 تھا جبکہ وارنر 313 رنز پر آوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی رہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورس میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز اسکور کئے ۔ سومیا سرکار نے 3 وکٹ لئے۔