والدہ سے جھگڑے کے بعدخاتون ٹیچر کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : (سیاست نیوز ) : والدہ سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون ٹیچر نے خود کشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 31 سالہ گائتری نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ گائتری این بی نگر علاقہ کے ساکن سدھیر کمار کی بیوی تھی جو پیشہ سے سرکاری اسکول ٹیچر تھی ۔ گائتری نے تین ماہ قبل ایک بچی کو جنم دیا تھا اور گائتری کی والدہ بیٹی اور نواسی کی دیکھ بھال کرنے کے لیے گائتری کے مکان میں رہتی تھی ۔ گذشتہ روز سرکاری اسکول ٹیچر کا جھگڑا اس کی والدہ سے ہوا اور اس جھگڑے کے بعد دل برداشتہ ہو کر گائتری نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع