والد کی رہائی کیلئے مریم نواز کا لباس توجہ کا مرکز

,

   

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں جہاں ان کے احتجاج کا انوکھا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔احتساب عدالت میں پیشی کے لیے جب مریم نواز عدالت پہنچیں تو انہوں نے سیاہ رنگ کی قمیض زیب تن کی ہوئی تھی جس پر سفید رنگ سے ‘بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو’ لکھا ہوا تھا جبکہ ان کی قمیض پر نواز شریف کی تصویر بھی بنی ہوئی تھی۔مریم نواز کے اس انوکھے احتجاج کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے، کسی نے ان کے اس انداز کو سراہا تو کسی نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔جبکہ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کونسا احتجاج ہے جو پورے فیشن کے ساتھ کیا جاتا ہے۔