وانکھیڈے نے پیسوں کی وصولی کیلئے آریان کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ نواب ملک

,

   

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی لیڈر نواب ملک نے نارکوٹیک کنٹرول بیورو زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف نئے الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ستارے کے بیٹے کو پیسوں کی وصولی کے لئے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام ہونے پر منشیات کے معاملے میں پھنسایا ہے۔

مزد دولوگوں کے ہمراہ این سی بی نے 2اکٹوبر کے روز آریان کو ممبئی کروز منشیات پارٹی میں مبینہ ملوث ہونے پر گرفتار کیاتھا۔

ملک نے یہ بھی کہاکہ ”وانکھیڈے کی کوٹھری کے کنکال“ کو بے نقاب کیاجائے گا اور ان کی ”خانگی فوج“ کو پردہ فاش ریاستی حکومت کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس ائی ٹی) ان کے الزامات کی تحقیقات سے کرے گی۔

ملک نے ہفتہ کی صبح ٹوئٹ کیاکہ ”آریان خان سے موٹی رقم کی وصولی اور اغوا کے معاملے میں سمیر داؤد وانکھیڈیہ سے ایس ائی ٹی کی ایک تحقیقات کی مانگ میں نے کی ہے۔

اب 2ایس ائی ٹی ایز (ریاست او رمرکز) کی جانب سے تشکیل دی گئی ہیں۔

دیکھتے ہیں وانکھیڈے کے کوٹہری سے کون کنکال نکالتا ہے اور کون اس کااور اس کی ناپاک فوج کا پردہ فاش کرتا ہے“۔

آریان معاملے کے کلیدی گواہ پربھاکر سیالی او ردیگر تین افراد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی جانچ کے لئے ممبئی پولیس کی جانب 27اکٹوبر کو تشکیل دی گئی ایک چار رکنی ٹیم کا وہ حوالہ دے رہے تھے۔

سیال نے الزام لگایاتھا کہ 25کروڑ کے وصولی کا ریاکٹ جس کا نشانہ آریان تھے کا حصہ وانکھیڈے رہے ہیں اور مذکورہ افیسر نے سیال کو سادے پیپرس پر رات کے دھاوے کے متعلق دستخط کرنے پر مجبور کیاتھا۔

پچھلے تین ہفتوں سے ملک وانکھیڈے اور مذکورہ این سی بی کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے آرہے ہیں اور اس کو ثابت کرنے کے لئے شواہد پیش کرنے کا بھی وہ دعوی پیش کررہے ہیں۔

این سی بی کی خراب نگرانی‘ تحقیقات میں تضاد اور وانکھیڈے کی مذہبی شناخت کو وہ مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔

نومبر2کے روز انہوں نے وانکھیڈے پر کروڑ ہا روپیوں کی وصولی کے لئے ایک خانگی فوج تشکیل دینے کا الزام لگایاتھا تاکہ اپنے مہنگی شوق پورے کرنے کے لئے لوگ پر عائد مقدمات کو ہٹانے کاکام کیا جاسکے۔

ملک کا الزام ہے کہ ”وانکھیڈے کی خانگی فوج۔ کیرن گوساوی‘ منیش بھانو شالی‘ فلیچر پٹیل‘ عادل عثمانی‘ سیام ڈی سوزا‘ ایلو پٹھان اس کے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

وہ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ بڑے پیمانے پر چلائے جانے والے کارو بار کو اجازت ہے وہیں چھوٹے مقدار کے معاملات پر کاروائی دیکھائی جاتی ہے اور لوگوں پر مقدمات درج کرنا کروڑ ہا روپئے وصول کرنے کاکام کیاجاتا ہے“۔

ان الزامات کے چلتے مذکورہ این سی بی نے وانکھیڈے کے تحت چھ معاملات کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیاہے او راین سی بی نے ممبئی زونل یونٹ کی ایک ایس ائی ٹی کو داخلی نگرانی جانچ وانکھیڈے کے خلاف کرنے کے لئے تشکیل دیاہے۔