واٹر ہیٹر سے خاتون فوت

   

حیدرآباد/23 جون، ( سیاست نیوز) سہولت کیلئے شوہر کی کوشش بیوی کی موت کا سبب بن گئی۔ چندا نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 27 سالہ خاتون سوندریا مشتبہ طور پر جھلس کی فوت ہوگئی۔ سوندریا اور اس کا شوہر راجیش شیرلنگم پلی علاقہ میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتے تھے۔ راجیش اور سوندریا کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ راجیش نے پانی گرم کرنے کیلئے سہولت کی خاطر واٹر ہیٹر کا انتظام کیا اور ہیٹر کو پانی میں لگانے کے بعد وہ سوگیا۔ اس دوران سوندریا ہیٹر کی زد میں آکر شدید جھلس گئی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی۔ پولیس چندا نگر تحقیقات کررہی ہے۔ ع