وایناڈ سے رکن پارلیمان کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے مودی سرکار کر خط لکھ کو منایا کا دائرہ وسیع کرنے کی اپیل کی

,

   

کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور وایناڈ سے رکن پارلیمان نے وزرات برائے ترقیاتی امور کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے حکومت سے منریگا کا دائرہ وسیع کرنے کی درخواست کی ہے۔ اور کہا کہ ایک خاندان کے متعین کام کے دنوں کو بڑھا کر 200دن کرنے چاہیے۔ واضح رہے کہ کیرلا میں سیلاب کی وجہ سے سو سے سے زائد لوگ مر چکے ہیں۔ اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہونچایا گیا ہے۔

راہل گاندھی نے 23 اگست کو تحریر کردہ خط میں لکھا ہے کہ ’’کیرالہ میں اس سال آیا سیلاب گزشتہ کچھ دہائیوں کے دوران سب سے زبردست سیلاب ثابت ہوا ہے۔ زبردست بارش، سیلاب اور زمین دھنسنے کی وجہ سے لوگ بے گھر ہو گئے ہیں، اور گھروں میں کیچڑ بھر جانے کے سبب ہزاروں گھر رہنے لائق نہیں رہ گئے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ماضی میں وزارت برائے دیہی ترقی نے مہاتما گاندھی گرامین روزگار گارنٹی ایکٹ یعنی منریگا کے تحت ریاستی حکومت کے ذریعہ ذکر کردہ آفات متاثرہ گاؤں، ترقیاتی ڈویژنوں یا اضلاع کے لیے خصوصی بندوبست کیے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس کے علاوہ منریگا ایکٹ 2005 کی دفعہ (4)3 مرکزی حکومت کو اس بات کا اختیار دیتی ہے کہ وہ روزگار کے مقررہ دنوں کو بڑھا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی نے 11 اگست سے 14 اگست کے درمیان اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کا دورہ کیا تھا اور ریاست میں سیلاب راحت و بچاؤ کاموں کا اچھی طرح جائزہ لیا تھا۔ انھوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے لوگوں سے اپیل بھی کی تھی۔