وباء کے خلاف عالمی گورننس کا ڈبلیو ایچ او نے کیا مطالبہ

,

   

کوپینگن۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او)کے زیر اہتمام پین یوروپین کمیشن برائے صحت اور پائیدار ترقی نے عالمی حکمرانی کی مانگ کی ہے اورسفارش کی ہے کہ عالمی صحت بورڈ قائم کیاجائے جو ”باوقار جی 20کے تحت“ رہے گا۔ کوپینگن میں ڈبلیو ایچ او کے علاقائی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جمعہ کے روز کمیشن یہ تبصرہ کیاہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق‘ کویڈ19کی وجہہ سے بعض گورننس کے ڈھانچے وباء کے خراب اثرات سے سوسائٹی کو بچانے میں ناکام رہے ہیں‘ کچھ ممالک نے سائنس کے بجائے سیاست سے آگاہ کردہ عمل کا سہارا لیا ہے۔

کمیشن کے صدر ماریو موٹل نے کہاکہ ”ی صحت پالیسی کے موقف کو حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر اورعالمی تنظیموں کے ذریعہ وقوع پذیرکرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے جی 20میں عالمی صحت اور معاشی بورڈ کی تشکیل ناگزیر ہے‘ تاکہ عالمی صحت کی بہتری میں صحت کو تسلیم کرتے ہوئے یہ کام کرنے کی ضرورت ہے“۔

اسکے علاوہ مذکورہ کمیشن گورننس کی علاقائی تنظیموں کی بھی مانگ کی ہے‘ جیسے پین یوروپین نٹ ورک برائے امراض کنٹرول اور پین یوروپین صحت خطرات کونسل ہے تاکہ بڑے پیمانے پرتفصیلات شیئر کرنے میں اس سے مدد مل سکے۔