وبھاکر شاستری بھی بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے قبل سیاست میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ مہاراشٹرا میں اشوک چوان کے کانگریس پارٹی چھوڑنے کے بعد سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے پوتے وبھاکر شاستری نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ معلومات ایکس پر پوسٹ کرکے دی۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو ٹیگ کرتے ہوئے وبھاکر شاستری نے لکھا کہ میں انڈین نیشنل کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔وہیں کانگریس پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے فوراً بعد وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ اس دوران یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک موجود تھے۔بی جے پی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد وبھاکر شاستری نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پی ایم مودی کی قیادت میں میں لال بہادر شاستری کے جئے جوان، جئے کسان کے ویژن کو مزید تقویت دے کر ملک کی خدمت کر سکوں گا۔