وجئے نگر م کے طالبعلم کی امریکہ میں تالاب میں غرق ہونے سے موت

   

حیدرآباد : /12 اپریل (سیاست نیوز) وجئے نگرم کے طالبعلم کی امریکہ میں پانی میں غرق ہونے سے موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سائی ہری کرشنا امریکہ میں اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد تین ماہ قبل اسے ملازمت بھی مل چکی تھی ۔ ہفتہ کو سالگرہ تقریب مناتے ہوئے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تالاب میں نہانے کیلئے پانی میں اترا اور پانی میں غرق ہوگیا ۔ جس کے بعد اس کے دوستوں نے یہ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ان کے والدین کو دی ۔ جس کے بعد ان کے گھر میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ ہری کرشنا کے والد سرینواس نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کی نعش کو آبائی مقام لانے میں مدد کریں ۔ (ش)M/Y