وجئے نے اپنی فیس دگنی کردی

   

حیدرآباد۔فلم ارجن ریڈی کی زبردست کامیابی کے بعد فنکار وجئے دیوراکونڈا کے اسٹارڈم میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس فلم نے انہیں نوجوانوں کا پسندیدہ اداکار بنا دیا، جس کے بعد انہیں بڑی پیش کس کی قطار لگ گئی۔ ان دنوںوجئے دیورا کونڈا اپنی آنے والی فلم لیگر کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ اننیا پانڈے اور ٹائیسن نظر آئیں گی۔ فلم لیگر کے حوالے سے شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ باکسنگ پر مبنی اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کا سب کو انتظار ہے لیکن اس سے پہلے ہی لیگر سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وجئے دیوراکونڈا نے لیگرک کے لیے 20 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ وجئے دیوراکونڈا لیگرکے لیے ڈیئر کامریڈ سے دگنی فیس لے رہے ہیں۔ ڈیئر کامریڈ کے لیے وجئے نے سال 2019 میں صرف 10 کروڑ روپے لیے تھے لیکن لیگرکے لیے وہ 20 کروڑ روپے لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وجئے دیوراکونڈا بھی فلم کے منافع سے کچھ حصہ لیں گے۔ وجئے دیوراکونڈا فلم لیگر سے بالی ووڈ میں اپنی جگہ تلاش کریں گے۔ وجئے ساؤتھ کے بڑے اسٹار ہیں لیکن وہ ابھی تک بالی ووڈ میں قدم نہیں جما پائے ہیں۔ وجئے کی فلم ارجن ریڈی کے ہندی ریمیک کبیرسنگھ نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی اور اس میں شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ایسی صورت حال میں وجئے چاہتے ہیں کہ وہ اپنی آنے والی فلمیں پین انڈیا کی سطح پر ریلیزکریں اور جنوب کے ساتھ ساتھ ہندی ناظرین کے درمیان بھی نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ پروڈیوسرکرن جوہر فلم لیگر کی حمایت کر رہے ہیں۔