حیدرآباد۔یکم مئی، ( سیاست نیوز) ہندوستان میں بیرونی ممالک سے غیر قانونی طور پر ڈرگس کی منتقلی کے واقعات کے پس منظر میں وجئے واڑہ میں ایک واقعہ نے حکام کو چوکس کردیا ہے۔ وجئے واڑہ سے تقریباً 4 کیلو ڈرگس آسٹریلیا منتقل کرنے کیلئے کوریئر کے ذریعہ پارسل روانہ کیا گیا لیکن تفصیلات میں کمی کے نتیجہ میں یہ پارسل کنیڈا پہنچ گیا۔ کنیڈا کے حکام نے اسے دوبارہ ہندوستان واپس بھیج دیا اور بنگلور پہنچنے پر کسٹمس حکام کو یہ دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی کہ ڈرگس کوریئر پارسل کے ذریعہ آسٹریلیا بھیجا گیا تھا۔ وجئے واڑہ میں ڈی ٹی ایس کوریئر سرویس کے ذریعہ یہ پارسل روانہ کیا گیا تھا۔ بنگلور میں کسٹمس حکام نے 4 کیلو ممنوعہ منشیات کے سلسلہ میں کوریئر بوائے تیجا کو بنگلور طلب کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ کوریئر آفس میں بکنگ کیلئے دیئے گئے آدھار کارڈ کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کسٹمس حکام نے وجئے واڑہ پولیس کو اس معاملہ کی اطلاع دی اور مشترکہ طور پر تحقیقات کیلئے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایک ٹیم وجئے واڑہ کے ستنا پلی اور دوسری بنگلور میں جانچ کرے گی۔ ر