وجئے واڑہ کی شیخ ظہیرہ ناز کا امریکہ میں حادثہ میں انتقال

   

وجے واڑہ۔ 21 دسمبر (سیاست نیوز ) اعلیٰ تعلیم کے لیے 4 ماہ قبل ہی امریکہ جانے والی لڑکی انتقال کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے وجے واڑہ کے پرسادمپڈو سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ شیخ ظہیرہ ناز نے وجئے واڑہ کے ایک کالج میں اپنی فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کی۔ ایم ایس کرنے اس سال اگست میں امریکہ گئی تھی۔ اس نے شکاگو کے ایک کالج میں داخلہ لیا۔ چہارشنبہ کو وہ کار میں سفر کر رہی تھی،کہ کار میں گیس لیک ہو گیا۔ کار سڑک کے کنارے روک کر اس میں سے نکلنے کی کوشش کی لیکن کار کے دروازے بند ہوگئے تھے اور سانس لینے میں تکلیف سے دونوں ظہیرہ اور کار ڈرائیور بے ہوش ہوگئے لوگوں نے یہ دیکھا اور انہیں ہسپتال لے گئے۔ لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا ۔ ظہیرہ کی موت کی خبر اس کے گھر والوں و دوستوں کو دی گئی۔ موت سے متعلق مکمل میڈیکل رپورٹ آنا باقی ہے۔