ودیا بالن کی آدم خور شیرنی پر فلم میں شمولیت

   

ممبئی ۔ 16 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پروڈکشن کمپنی ابوندنتیا انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وکرم ملہوترا بتایا جاتا ہے کہ مہاراشٹرا کی آدم خور شیرنی اوونی کے شکار کے تعلق سے فلم بنارہے ہیں اور اس پراجکٹ کیلئے مرکزی کردار میں ودیا بالن کو لیا گیا ہے۔ ودیا اس فلم میں فاریسٹ آفیسر کا رول ادا کرے گی۔ فلمسازوں کو مضبوط اداکارہ کی ضرورت تھی جو اپنے بل پر پوری فلم چلا سکے۔