ودیوت جاموال شیر سنگھ رانا کے لئے پرجوش

   

ممبئی۔ بالی ووڈ ایکش کنگ ودیوت جاموال فلم ’’شیر سنگھ رانا‘‘ کی بایوپک میں نظر آئیں گے۔ دیوت جاموال اپنی پہلی بایوپک میں شیر سنگھ رانا کا کردارنبھانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ونود بھانوشالی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایت کاری شری نارائن سنگھ کریں گے۔ شیر سنگھ رانا ایک بہترین سنسنی خیز تھرلر فلم ہوگی جس میں ایک ایسے راجپوت کی حقیقی کہانی کو دکھایا جائے گا، جس نے ہندوستان کے 800 سالہ پرانے فخریہ پرتھوی راج چوہان کے باقیات کو واپس لانے کے لئے سب سے خطرناک سفر شروع کیا تھا۔ اس سے قبل جب شیر سنگھ رانا تہاڑ جیل میں تھے تب وہ تشدد سے نہیں بلکہ دماغی چال سے جیل کی ہائی سیکیورٹی سے بھاگ نکلے تھے، ایسا کرکے انہوں نے پورے ہندوستان میں ہلچل مچا دی تھی۔شیر سنگھ رانا کی ٹیم کا حصہ بننے پر پرجوش ودیوت جاموال نے کہا شیر سنگھ رانا میری پہلی بایوپک ہے۔ میرے خیال میں تقدیر نے تمام پہلوؤں کو یکجا کر کے بے خوف شیرسنگھ رانا کا کردار مجھ تک پہنچایا ہے۔ میں ونود بھانوشالی اور شری نارائن سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ شری نارائن سنگھ نے کہا جب آپ شیر سنگھ رانا کی کہانیاں سنیں گے، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ان کی زندگی اور ان کے تجربات بہت ہی سنسنی خیز اور سازشوں سے بھرے ہوئے تھے۔جبکہ ودیوت جاموال نے ایکشن کی دنیا میں اپنی علاحدہ ایک پہچان بنائی ہے، اس فلم میں وہ ایک ایسا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو انھوں نے پہلے کبھی نہیں کیاہوگا۔یہ ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جس کا واحد مقصد اپنی قوم کے لیے کچھ کرنا تھا۔ پروڈیوسر ونود بھانوشالی نے کہا شیر سنگھ رانا ایک ایسی کہانی پر روشنی ڈالے گا جس نے برسوں پہلے ہندوستان میں ہلچل مچا دی تھی۔اس فلم کے ذریعے ناظرین ودیوت کو پہلے کبھی نہ دیکھے گئے کردار میں دیکھیں گے اور شری اسکرین پر جو وژن لائیں گے وہ یقینی طور پر تفریحی آمیز ہونے والا ہے۔۔