ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ پاکستانی باکسر نے امریکی حریف کو ہرایا

   

بنکاک :تھائی لینڈ میں جاری ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے باکسر شاہ زیب نے امریکی باکسر کو تیسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کے باکسر شاہ زیب نے امریکی حریف سیلیب اسپیئرز کو مار مار کر ادھ موا کردیا اور تیسرے راؤنڈ میں شکست دے دی۔ ایونٹ میں شاہ زیب کا اگلا مقابلہ جمہوریہ چیک کے باکسر سے ہوگا۔واضح رہے دو روز قبل شاہ زیب نے اسپین کے فائٹر کے خلاف دوسرے راؤنڈ میں تین۔ صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں شاہ زیب اور عاصم خان نے شاندار آغاز کیا ہے۔