ورلڈ کپ : آسٹریلیا سیمی فائنل میں داخل، انگلینڈ پریشان

,

   

لندن ، 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کا آج انگلینڈ پر روایتی غلبہ نظر آیا جبکہ آرن فنچ کے پیس بولروں نے کٹر حریف انگلینڈ کو یہاں لارڈز میں 64 رنز کی شکست سے دوچار کرکے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا آخری چار میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم بن گیا، جس کے برخلاف انگلینڈ کا ناک آؤٹ مرحلہ تک پہنچنا اب مشکل ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا کے 285/7 کے جواب میں میزبان ٹیم 221 پر آؤٹ ہوگئی۔