ورلڈ کپ ایک سال کیلئے ملتوی

   

دبئی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ میں 2022 میں ہونے والا خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ کے فروری 2023 میں انعقاد کرانے کی تصدیق کی ہے اس سے پہلے یہ ٹورنمنٹ نومبر 2020 میں کھیلا جانے والا تھا لیکن اب اسے 26-9 فروری 2023 میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی نے کورونا وبا کے ذہن میں رکھتے ہوئے اس سال اگست میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے خواتین کے 50 اوور عالمی کپ کو بھی 2021 سے آگے بڑھا کر 2022 میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے علاوہ خواتین ٹی20 کرکٹ ٹیم 2022 کیکامن ویلتھ گیمز میں بھی پہلی مرتبہ حصہ لے گی ۔