ورلڈ کپ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت

   

دبئی۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ انتظامیہ ٹکٹوں کی بلیک فروخت کرنیوالی ویب سائٹ کے خلاف حرکت میں آگئی ،کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی آن لائن ’بلیک‘ میں فروخت پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈاور آسٹریلیا کے میچ کاٹکٹ 150 پاونڈز ہے لیکن’’ بلیک‘‘ میں 12 ہزار پاونڈز میں فروخت کے لئے آن لائن ٹکٹ دستیاب ہے جبکہ ہندوستان بمقابلہ پاکستان کے میچ کاٹکٹ بھی 150 پاونڈزکی ہے جو کہ ’بلیک‘ میں 3800 پاونڈزمیںدستیاب ہے۔ برطانوی انتظامیہ کے مطابق برطانیہ میں ٹکٹ ’ری سیل‘ کرنا قانونی طور پر جرم نہیں لیکن ’بلیک‘ میں قیمت قبول نہیںکی جائے گی۔ دوسری جانب ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنیوالی ویب سائٹ بھی ڈٹ گئی ہے اور ورلڈ کپ انتظامیہ کی ہدایات کو نظر انداز کردیا ہے۔