ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان

   

میلبورن۔ کرکٹ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ میں5 مارچ سے شروع ہونے والے آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔اسپنر امانڈا زیڈ ویلنگٹن اور آل راؤنڈر گریس ہیرس کو ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔اسٹار اسپنر سوفی مولینکس بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہوکر ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ سلیکٹر شان فلیگلر نے کہا امانڈا ۔زیڈ ہمیں ایک اور اسپن آپشن فراہم کرتی ہیں۔حالیہ برسوں میں لیگ اسپن ہماری کامیابی کا بڑا حصہ رہا ہے ۔فلیگلر نے کہا گریس کو حالیہ ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ فائدہ نہیں ہوا ہے لیکن وہ ٹاپ یا مڈل آرڈر میں کہیں بھی بیٹنگ کر سکتی ہیں اور ان کی بولنگ بھی پورے ٹورنمنٹ میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے ۔