ورنچی ہاسپٹل کا کارنامہ ، دو زندگیاں بچ گئیں

   

حیدرآباد 29 اگست : ( پریس نوٹ) : ورنچی ہاسپٹل کی طبی ماہرین کی ٹیم نے دو زندگیاں بچائیں ، جن میں ایک غریب حاملہ خاتون کو مکمل علاج پہنچایا گیا جو بے بس اور مالی خرچ برداشت نہیں کرسکتی تھیں ۔ ان کا جس ہاسپٹل میں علاج چل رہا تھا اس نے ہاتھ اٹھالیے اور مزید چند لاکھ کا انتظام کرنے پر زور دیا ۔ 34 سالہ حاملہ خاتون کی نازک حالت جو بری طرح متاثر تھیں ۔ وہ اپنے خاوند کے ساتھ بائیک پر حادثہ کی وجہ سے شدید زخمی تھیں ۔ ان کی سرجری کی گئی ۔ ان کے دماغ کی سرجری کی گئی جس میں ان کی کھوپڑی کی ہڈی کا حصہ نکالنا پڑا ۔ سرجری کے بعد وہ وینٹیلیٹر پر ان کا علاج چل رہا تھا اور وہ مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے رقم ادا کرنے سے قاصر تھیں ۔ ان کے رشتہ دار مادھوی لتا ، منیجنگ ٹرسٹی لتماں فاونڈیشن و چیرپرسن ورنچی ہاسپٹل سے رجوع ہوئے چنانچہ خاتون کو ورنچی ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور اس طرح خاتون کے ساتھ ان کے شکم میں موجود بچہ کو بھی بچایا گیا اور دونوں کی زندگیاں بچ گئیں ۔۔