ورنگل اور کریمنگر میں جیو کی 5Gسرویس کا آغاز

   

ورنگل / کریم نگر۔ 10 ۔ جنوری (پریس نوٹ) ریلائنس جیو نے تلنگانہ کے ورنگل اور کریم نگر میں آج 5G سرویسز کا آغاز کیا ہے۔ جیو کی 5G سرویسز ملک کی چار ریاستوں کے دیگر 6 شہروں میں بھی آج شروع کی گئی جن میں کرناٹک کے ہبلی۔دھارواڑ، منگلورو اور بیلگام شامل ہیں۔ کیرالا کے چیرتالا اور مہاراشٹرا کے شولا پور میں بھی یہ سرویس شروع کی گئی۔ اس طرح ملک کے 93 شہروں میں یہ سرویس شروع ہوگئی۔