ورون دھون اور جہانوی کپور پہلی بار ایک ساتھ

   

پچھلے دنوں ایسی خبر سامنے آئی تھی کہ کیارا اڈوانی نے فلم ’’مسٹر لے لے‘‘ چھوڑ دی ہے۔ بتایا گیا کہ تاریخوں کی وجہ سے ایکٹریس فلم کا حصہ نہیں بن سکیں۔ اب تازہ اطلاعات کی مانیں تو یہ فلم جہانوی کو مل گئی ہے۔ اس میں وہ ورون دھون کے مقابل نظر آئیں گی۔ ’’مسٹر لے لے‘‘ کا ڈائرکشن ششانک کھیتان کررہے ہیں۔ بتادیں ورون اور کیا راکی کمسٹری فلم ’’کلنک‘‘ کے ایک گیت ’’فیرسٹ کلاس‘‘ میں دیکھی گئی تھی جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔ اب ایسا لگتا ہے کہ فائنس کو دونوں کو فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔ بات کریں جہانوی کی تو وہ اب دوستانہ 2 اور تخت جیسی فلموں میں دیکھی جائیں گی۔