وزن میں کمی کیلئے مفید چکنائی والی غذائیں

   

حیدرآباد ۔ ہم ہمیشہ سے سنتے آئے ہیں کہ چکنائی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے لیکن کچھ چکنائی صحت کے لیے مفید بھی ہے اور ہمیں توانا رکھتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ ماہرین غذائیت نے کہا ہے کہ چکنائی سے بھرپور ایسی غذائیں بھی ہیں جوکہ وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایسی ہی 6 غذاؤں کے بارے میں جانیے:
1۔ گھی: گھی اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہے، خاص طور پر کنجوگیٹڈ لینولینک ایسڈ (CLA)، جو وزن کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
2۔ اخروٹ: اخروٹ میں پولی ان سیچوریٹڈ فیٹس اور الفا۔ لینولینک ایسڈ ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اخروٹ دماغ کے اس علاقے کو متحرک کرتے ہیں جو کھانے کی خواہش کوکنٹرول کرتا ہے۔
3 ۔ ناریل: ناریل میٹابولزم کو بڑھانے اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے بہترین جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ناریل کے تیل کو بھی دیگر اقسام کے تیل کا صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے۔
4۔ السی کے بیج : السی کے بیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، فائبر اور لگنان سے بھرے ہوتے ہیں اور یہ ایک پودے کا مرکب ہے جوکہ اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔
5۔ ایواکاڈو: ان میں صحت مند غذائی ریشہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان کو دیر تک بھوک نہیں لگتی۔
6۔ زیتون اور زیتون کا تیل: زیتون میں کیلوریز کی کثافت کم ہوتی ہے اور اگر اسے اعتدال میں کھایا جائے تو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، زیتون کے تیل میں صحت مند چربی ہوتی ہے جوکہ انسان کے جسم کے لیے بہت سے فوائد رکھتی ہے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم کہ کچھ لوگ وزن کم کرنے کیلئے کھانا چھوڑدیتے ہیں جو اصل میں ایک غلط فیلہ ہے کیونکہ کھانا جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اس لئے وزن کم کرنے کے لئے صحیح غذاؤں کا استعمال کافی اہم ہوتا ہے ۔