وزیراعظم خود اپنے انداز حکمرانی پر شکوک سے دوچار

   

جیٹلی کے ریمارک پر تلگو دیشم پارلیمانی پارٹی لیڈر کا ریمارک
امراوتی ۔ 26 ۔ جنوری : ( پی ٹی آئی ) : تلگو دیشم پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو پھر ایک مرتبہ طنز و تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس مرتبہ سی بی آئی پر وزیر فینانس ارون جیٹلی کے ان ریمارکس کا حوالہ دیا اور کہا کہ مرکزی حکومت خود اس بات پر شکوک و شبہات کی شکار ہوگئی ہے کہ آیا کس طرح حکمرانی کی جائے ۔ تلگو دیشم پارلیمانی پارٹی کے لیڈر وائی ستیہ نارائنا چودھری نے جیٹلی کی طرف سے کئے گئے تحقیقاتی مہم جوئی کا حوالہ دیتے ہوئے ریمارک کیا کہ وہ خود (مرکز / وزیراعظم ) ہی اس مسئلہ پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں کہ آیا یہی حکومت چلانے کا طریقہ ہے ؟ ۔ واضح رہے کہ وزیر فینانس جیٹلی نے آئی سی آئی سی آئی بینک کو سابق سربراہ چندنا کوچر کے شوہر کے اداروں اور احاطہ پر دھاوؤں پر سی بی آئی کو نشانہ بنایا تھا اور اس تحقیقاتی ایجنسی کو مہم جوئی سے گریز کرتے ہوئے صرف اصل مقصد پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔۔