وزیراعظم سری لنکا کا آج سے چار روزہ دورہ ہند

,

   

کولمبو ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم سری لنکا مہنداراجہ پکسے جمعہ کے روز سے اپنے چار روزہ دورہ ہندکا آغاز کررہے ہیں جہاں وہ تجارت، دفاع اور میری ٹائم سیکوریٹی کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں یہ بات کہی گئی۔ 7 فبروری سے شروع ہونے والا یہ دورہ راجہ پکسے سینئر کا ان کے بھائی گوٹا بایا راجہ پکسے کا ملک کے صدر بننے کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہے جنہوں نے گذشتہ سال نومبر میں صدر کا جلیل القدر عہدہ سنبھالا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مہندا راجہ پکسے، صدر جمہوریہ رامناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ دورہ کے دوران راجہ پکسے ہندوؤں کے مقدس مقامات وارانسی، بودھ گیا اور تروپتی کا بھی دورہ کریں گے۔