راؤ کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات نہیں ہوسکی کیونکہ وہ جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن کی مہم میں مصروف تھے
حیدرآباد۔چیف منسٹرکے چندرشیکھر راؤ منگل کی رات ایک خانگی تقریب میں شرکت کے بعد دہلی سے واپس لوٹ گئے۔
راؤ کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات نہیں ہوسکی کیونکہ وہ جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن کی مہم میں مصروف تھے۔
درایں اثناء وزیر توانائی جگدیش ریڈی جو دہلی کے سی آر کے ہمراہ گئے تھے‘ ایک چیف منسٹر کا ایک مکتوب یونین منسٹر نتن گڈگری کے پاس پیش کیاجو ریاست میں قومی شاہراؤں کی اجازت کے متعلق تھا۔
جیسا کے پہلے اعلان کیاگیاتھا مذکورہ چیف منسٹر کو ریاست کے لئے ائی ائی ایم کی اجرائی کی با ت چیت کو آگے بڑھانے تھا مگر وہ پارلیمنٹ کے جاریہ اجلاس کے پیش نظر مرکزی وزیر سے بھی ملاقات کرنے سے قاصر رہے ہیں
۔ کے سی آر کے دورے کو میڈیا او رسوشیل میڈیا پر یہ کہتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے کہ چیف منسٹر نے ’دیشا‘ کے واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیامگر وہ دہلی کے دورے کررہے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس حساس مسئلہ کو لے کر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے