وزیراعظم مودی نے سی اے بی احتجاج پرپیش کیاردعمل‘آتشزدگی کے پس پردہ کون ہے؟ ان کے کپڑوں سے اس کا اندازہ ہوجائے گا

,

   

مودی نے اپوزیشن پر الزام عائد کیاہے کہ وہ پرتشدد احتجاج کو حربے کے ساتھ حمایت فراہم کررہا ہے‘ جو شمال مشرق اور مغربی بنگال میں مذکورہ نئے قانون کے خلاف ہورہی احتجاج میں شدت پیدا کردی‘ اور کانگریس کے علاوہ اس کی ساتھی جماعتوں کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں آگ میں تیل ڈالنے کاکام کررہی ہے‘ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روم کہاکہ وہ ”جو آگ لگانے کاکام کررہے ہیں‘ان کے کپڑوں سے ہی جانکاری مل جاتی ہے“

دمکا میں الیکشن ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ ”یہ کانگریس والے اور کے ساتھی‘ شوروغل مچارہے ہیں‘ طوفان کھڑا کررہے ہیں۔ او ران کی بات چل نہیں رہی ہے تو آگ لگارہے ہیں۔ جو آگ لگارہے ہیں ٹی وی پر ان کے دیکھا یاجارہا ہے‘ یہہ لوگ آگ لگانے والے کون ہیں‘ وہ ان کے کپڑو ں سے ہی پتہ چل جاتا ہے“۔

مودی نے اپوزیشن پر الزام عائد کیاہے کہ وہ پرتشدد احتجاج کو حربے کے ساتھ حمایت فراہم کررہا ہے‘

جو شمال مشرق اور مغربی بنگال میں مذکورہ نئے قانون کے خلاف ہورہی احتجاج میں شدت پیدا کردی‘ اور کانگریس کے علاوہ اس کی ساتھی جماعتوں کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں آگ میں تیل ڈالنے کاکام کررہی ہے‘

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روم کہاکہ وہ ”جو آگ لگانے کاکام کررہے ہیں‘ان کے کپڑوں سے ہی جانکاری مل جاتی ہے“

۔ سی اے اے کے تحت بنگلہ دیش‘ پاکستان اور افغانستان کے اقلیتی طبقات جواپنے ملک میں ظلم وزیادتی کا شکار ہوکر ہندوستان میں غیرقانونی طریقے سے پناہ لینے کے لئے مجبور ہیں‘

جس میں ہندو‘ سکھ‘ عیسائی‘ بدھسٹ‘ پارسی او رجین شامل ہیں انہیں ہندوستان کی شہریت فراہم کی جائے گی۔مودی نے کہاکہ ”آج یہ لوگ جو آگ پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں‘ اس کو آپ آنکھیں بند کرکے اور منھ موڑ لیتے ہو۔

دیش انہیں دیکھ رہا ہے‘ اور دیش کا وشواس پکا ہوتا جارہا ہے‘ ان واقعات کودیکھ کر پکا ہورہا ہے‘

کہ مودی نے‘ دیش کی پارلیمنٹ نے‘ بھار ت سرکار نے‘ شہریت کا قانون بناکر ملک کو بھی بچا لیاہے۔ ہمارا فیصلہ درست ہے‘یہ آپ کے کارناموں سے پتا چلتا ہے“۔