کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ ”کانگریس فوبیا“میں مبتلا ہیں۔
نئی دہلی۔ کانگریس نے جمعرات کو وزیراعظم نریندرمودی پرحملہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ”کانگریس فوبیا“میں مبتلا ہیں‘ اور اسی وجہہ سے انہوں نے اپنی تقریرکے دوران پارٹی پر تنقید کی اوراپنے جواب کے دوران لو ک سبھا میں تحریک عدم تعاون پر بحث کے جواب میں صرف منی پور کے بارے میں مختصر بات کی ہے۔
کانگریس کے لوک سبھا میں ڈپٹی لیڈر گوراؤ گوگوئی نے یہ بھی الزام لگایاکہ بی جے پی کی قوم پرستی”فرضی“ اور ”وہ حب الوطن نہیں ہیں“۔ وزیراعظم مودی جب جواب دے رہے تھے اس وقت اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ لوک سبھا سے یہ کہتے ہوئے والک اؤٹ کیاکہ اپنی 90منٹکی تقریر میں انہوں نے منی پور کاکوئی حوالہ نہیں دیاہے۔
گوگوئی نے کہاکہ بی جے پی منی پور میں ”اپنی ناکامیوں کو چھپا“ رہی ہے اور امیدظاہر کی کہ ائی این ڈی ائی ائے اتحادی پارٹیاں بی جے پی کو 2024میں شکست دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے دو گھنٹے کی بات چیت کے دوران اپنازیادہ تر وقت منی پور اور وہاں کی عوام کے درد شیئر کرنے پربات کرنے کے بجائے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنانے میں لگایاہے۔والک اؤٹ کرنے کے بعد گوگوئی نے رپوٹرس کوبتایاکہ”اپنے دو گھنٹوں میں انہوں نے ہمارے ملک ہندوستان کا نام مروڑ دیاجائے۔
ان کے اندر کانگریس فوبیا ہے جسے ہم دیکھ سکتے ہیں کیونکہ وزیراعظم نے اپنا زیادہ تر وقت کانگریس پارٹی پرالزام لگانے میں صرف کردیاہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈیا انڈیاکے نعرو ں کے درمیان میں انڈیاپارٹیو ں کے اتحاد دیکھ کر وزاعظم خوفزدہ ہوگئے ہیں۔لہذا منی پور کے بارے میں بولنے کے بجائے‘ انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت کانگریس پارٹی پر تنقید کرنے میں صرف کردیاہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”ان کی تقریر کا کوئی مطلب نہیں ہے‘ہمارے ائین کے اقدار کی حفاظت او رتحفظ کے لئے ایک سونچ کے ساتھ ہماری پارٹیوں کا موقف متحد ہے‘ تاکہ اپنی تہذیب کی اقدار کو محفوظ رکھنے اور سالمیت‘ بھائی چارے‘ آزاد ی اورمساوات‘ حقوق اور اصولوں کو محفوظ رکھنے کے لئے جو ہمارے ائین میں درج ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ 2024میں انڈیااتحاد کی جیت ہوگی“۔