وزیراعظم مودی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل منعقد ہونے والی آل پارٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے سے پہلے اتوار کو کل جماعتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس 29 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے مرکزی حکومت نے زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ تاہم، کسان اب بھی کئی مطالبات پر اڑے ہوئے ہیں، جن میں تینوں زرعی قوانین کی واپسی، فصلوں پر ایم ایس پی کی ضمانت بھی شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل 28 نومبر کو صبح 11 بجے ہوگا۔