’وزیراعظم مودی کو رافیل تحقیقات سے کوئی نہیں بچاسکتا‘: راہول

,

   

نئی دہلی 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے سپریم کورٹ کی طرف سے سی بی آئی ڈائرکٹر الوک ورما کی بازماموری کے آج احکام جاری کئے جانے کے بعد کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کو رافیل پر تحقیقات سے کوئی نہیں بچا سکتا کیوں کہ سارا ملک کسی شک و شبہ کے بغیر یہ جانتا ہے کہ اُنھوں نے عوام کے 30,000 کروڑ روپئے لے کر اپنے دوست انیل امبانی کو دے دیئے۔ راہول گاندھی نے پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سی بی آئی کے ڈائرکٹر کو 1 بجے شب عہدہ سے ہٹادیا گیا کیوں کہ وہ رافیل جٹ معاملت پر تحقیقات شروع کرنے والے تھے جس میں وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت معاملت میں تحقیقات کا سامنا کرنے سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے تھے۔ راہول گاندھی نے مزید کہاکہ ’سی بی آئی کے سربراہ کو اب بازمامور کردیا گیا ہے۔ ہمیں کچھ راحت حاصل ہوئی ہے۔ دیکھئے اب کیا ہوتا ہے‘۔