وزیراعظم پاکستان عمران خان کا چینی ہم منصب سے رابطہ ویکسین کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا

   

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک چین تعلقات اور ویکسین تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں وزرائے اعظم میں پاک۔ چین تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پرگفتگو ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور یہ منصوبہ دوطرفہ اور علاقائی تجارت کو مزید تقویت دے گا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک چین تعاون پر روشنی ڈالی اور کورونا ویکسین کی فراہمی میں تعاون پر چین کی تعریف کی۔