وزیراعظم کا ملکاجگیری میں روڈ شو

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : وزیراعظم نریندر مودی نے آج حلقہ لوک سبھا ملکاجگیری میں مرزا اللہ گوڑہ سے ملکاجگیری تک 1.3 کلومیٹر تک روڈ شو کرتے ہوئے بی جے پی کیڈر میں نیا جوش و خروش پیدا کیا اور رات میں راج بھون میں شب بسری کی۔ ہفتہ کو وہ ناگر کرنول میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی گاڑی میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور ملکاجگیری بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر موجود تھے ۔ مودی روڈ شو کے دوران دونوں ہاتھ جوڑتے ہوئے عوام بالخصوص بی جے پی کارکنوں کا استقبال کیا ۔ مودی کے خیر مقدم کے لیے سارے علاقے کو زعفرانی بیانرس سے بھر دیا گیا تھا ۔ اس پروگرام میں ملکاجگیری ، سکندرآباد ، حیدرآباد ، چیوڑلہ ، بھونگیر لوک سبھا حلقوں کے بی جے پی امیدوار بھی موجود تھے ۔ مودی کے روڈ شو کو کامیاب بنانے کے لیے بی جے پی کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ۔ روڈ شو کے اختتام کے بعد وزیراعظم راج بھون پہونچ گئے ۔ جہاں وہ شب بسری کریں گے ۔ ہفتہ کو 11 بجے دن بیگم پیٹ ایرپورٹ سے ناگر کرنول پہونچکر وہاں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ پھر وہاں سے گلبرگہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے ۔۔ 2