وزیراعظم کی حیدرآبادی طالبہ آکرشنا سے ملاقات

   

لائبریریز کے قیام میں اہم رول کی ستائش
حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ حیدرآباد کے موقع پر لائبریریز کے قیام میں اہم رول ادا کرنے والی طالبہ آکرشنا سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے ’من کی بات‘ کے 105 ویں پروگرام میں نریندر مودی نے ستمبر 2023 کو آکرشنا کی تعریف کی تھی جنہوں نے طلبہ میں مطالعہ کے شوق کو فروغ دینے کیلئے 6 ہزار کتابوں کا عطیہ دیا تھا۔ آکرشنا نے ایم این جے کینسر ہاسپٹل اور گورنمنٹ ہائی اسکول صنعت نگر میں لائبریریاں قائم کیں اور گائتری نگر اسوسی ایشن بورا بنڈہ کو کتابوں کا عطیہ دیا۔ انہوں نے ٹاملناڈو میں بھی کئی لائبریز کے قیام میں اہم رول ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے دورہ حیدرآباد کے موقع پر آکرشنا کو ملاقات کی دعوت دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔1