وزیراعظم کے خلاف تحسین پونا والا کی شکایت

   

٭ تحسین پونا والا نے وزیراعظم نریندرمودی کیخلاف ایک شکایت درج کروائی ہے۔ وزیراعظم نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے موقع پر ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کرنے والے اپنے لباس اور کپڑوں سے پہچانے جاسکتے ہیں۔ اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحسین پونا والا نے کہا کہ یہ بیان آسام کے مسلم شہریوں کی توہین کی کوشش کے مترادف ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔