وزیراعظم کے دعوے سے اٹھے سوال’کوئی ڈیٹینشن سنٹر نہیں‘ این آرسی پر کوئی بات چیت نہیں‘۔ویڈیو

,

   

وزیراعظم نریندر مودی نے ایک روز قبل رام لیلا میدان سے دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیاہے کہ ”سال2014میں جب سے میری حکومت ائی ہے تب سے این آرسی کے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی ڈیٹینشن سنٹرتیارکیاگیاہے“۔

جبکہ راجیہ سبھا میں سی اے بی پر چل رہی بحث کے دوران مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہاکہ ”ملک میں این آرسی ائے گی۔ آسام میں بھی جب این آرسی کی مشق کرائی جائے گی“۔

اس کے علاوہ این آرسی کے متعلق سینہ ٹھوک کر امیت شاہ نے کہا تھا کہ چاہئے کوئی کچھ بھی کرلے مگر ملک میں این آرسی آکر رہے گا۔

مگر اب یہاں پر سوال اٹھتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی جھوٹ بول رہے ہیں یا پھر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ کیونکہ دونوں کے جو بیانات ہیں وہ ایک دوسرے کی بات کو مستردکررہے ہیں۔

ہماری اس بات کی صداقت کے لئے این ڈی ٹی وی کا یہ ویڈوی ضرور دیکھیں

YouTube video