وزیراعظم کے لئے ایک فلم کے بجائے کشمیری پنڈتوں کی نسل کشی کی بات کرنا اہم ہے۔ راہول

,

   

ادوئے پور۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک کشمیر ی پنڈت سرکاری ملازمین کی دہشت گردوں کے ہلاکت کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ ایک فلم سے زیادہ ”کشمیری پنڈتوں کی نسل“ کشی پر بات کرنااہم ہے۔

مہاجرین کے لئے خصوصی ملازمت پیاکیج کے تحت 2010-11میں کلرک کی ملازمت حاصل کرنے والے راہول بھٹ کو دہشت گردوں نے جمعرات کے روزسنٹرل کشمیر کے ضلع بڈگام کے شہر چادوور کے تحصیل دفتر میں گولی مار کر ہلاک کردیاتھا۔

مذکورہ متوفی سرکاری عہدیدار کی بیوی کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے گاندھی نے زوردیا کہ مذکورہ وزیراعظم کشمیر میں امن لانے اورتحفظ فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

گاندھی نے فلم ’دی کشمیر فائیلس“ کا ایک غیر واضح اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ ”مذکورہ وزیراعظم کے لئے ایک فلم کے بجائے کشمیری پنڈتوں کی نسل کشی پر پر بات کرنے زیادہ اہم ہے“۔

کانگریس کے سابق صدر نے الزام لگایاکہ آج کے دن میں کشمیر کے اندر بی جے پی کی پالیسیوں کے سبب دہشت گردی عروج پر ہے۔ گاندھی نے کہاکہ ”جناب وزیراعظم امن لانے کی کوشش اور سلامتی کی ذمہ دار سنبھالیں“۔