وزیراعظم ہندوستان کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں

   

سرکاری مشینری کو سیاسی ایجنڈہ کی تیزرفتاری کیلئے استعمال کرنے کا الزام : کانگریس

نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے سیاسی ایجنڈہ کو آگے بڑھانے اور اپوزیشن کا استحصال کرنے میں استعمال کرنے پر اعتراض کیا۔ پارٹی کے سینئر ترجمان آنند شرما نے کہا کہ مودی کی بی جے پی کا اصول تشہیر کرنا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی اپنے کھوکھلے اور جھوٹے وعدوں کے ذریعہ ہندوستانی عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کو ’’نالی کی سطح‘‘ پر لا کھڑا کیا ہے۔ وہ سرکاری رقومات اپنے پروگراموں کیلئے اور اپوزیشن پر تنقید کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ کانگریس قائد نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہیکہ مودی کے تیقنات پر یقین کرے تو ہندوستان وزیراعظم کو اسی وقت تسلیم کرے گا جب وہ ان سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے سب سے بڑے تشہیر کرنے والے وزیراعظم ہی ہیں۔ درپردہ طور پر سرکاری وسائل اور مشنری کو اپوزیشن پارٹی کے استحصال اور اپنے سیاسی مقاصد کے فروغ کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی ایک غیرصحت بخش ذہنیت کے حامل ہیں اور یہ ایک سنگین قومی فکر کی بات ہے۔ سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا ہیکہ ان کی تقریریں خاص طور ہر ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں اور ان کے اعلیٰ عہدہ کے وقار کے منافی ہیں۔ وزیراعظم نے ملک کے معیاروں، اخلاقی اقداروں اور روایتی پیمانوں کو مجروح کیا ہے۔ ہم ایسے وزیراعظم سے کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔

وہ جو کچھ کہتے ہیں اس کو دہراتے رہتے ہیں۔ یہ ان کے عہدہ کے وقار کے برعکس ہے۔ ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے سیاسی مواقع کیلئے ملک سے غداری کی ہے اور اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس پر گھناونے الزامات عائد کئے ہیں۔ وارناسی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے آج وزیراعظم موریشیس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس طرح ان کے آئندہ دورہ ماریشیس اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کی راہ ہموار ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ’’بلو اکنامی‘‘ شعبوں میں باہم تعاون میں اضافہ کریں گے۔ دونوں قائدین کی ملاقات 15 ویں پرواسی بھارتیہ دیوس تقریب کے موقع پر علحدہ طور پر ہوئی تھی۔ مودی نے اس تقریب کا افتتاح کیا تھا جبکہ جگناتھ اس کے مہمان خصوصی تھے۔ دونوں وزرائے اعظم نے دیرینہ اور سدابہار تعلقات کا جو دونوں ممالک کے درمیان ہیں، جائزہ لیا۔ مودی اور جگناتھ کے درمیان تبادلہ خیال ابتداء میں باہمی تعلقات کے استحکام بشمول جامع معاشی شراکت داری معاہدہ کو قطعیت دینے پر مرکوز تھا۔ بعدازاں دونوں قائدین نے باہمی ترقیاتی تعاون کے پراجکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ دونوں نے صحت، علاج اور برقی توانائی کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں بھی غوروخوض کیا گیا۔