حیدرآباد۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی 15 جنوری کو سکندرآباد اسٹیشن سے وندے بھارت ٹرین کو آن لائن جھنڈی دکھائیں گے۔ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر آج یہ اطلاع دی۔ وزیراعظم 19 جنوری کو اس ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے والے تھے لیکن وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے جس کے فوری بعد کشن ریڈی نے ٹوئٹر کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔