وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو لوک سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیا۔ وزیر اعظم مودی نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران کانگریس پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ انگریز چلے گئے لیکن کانگریس تقسیم کرو اور راج کرو کی پالیسی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ تقسیم کی پالیسی اس کے ڈی این اے میں داخل گئی ہے۔ اس لئے کانگریس ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی لیڈر بن گئی ہے ۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس کورونا کے دور میں کانگریس نے تو حد ہی کر دی۔ پہلی لہر کے دوران جب ملک لاک ڈاؤن پر عمل پیرا تھا، جب ڈبلیو ایچ او دنیا بھر کو مشورہ دیتا تھا، سبھی ہیلتھ ایکسپرٹس کہہ رہے تھے کہ جہاں ہیں ، وہیں رہیں۔ تب کانگریس کے لوگوں کے ذریعہ ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑے رہ کر ممبئی کے مزدوروں کو جانے کیلئے ان کو ٹکٹ دیا گیا، لوگوں کو جانے کی ترغیب دی گئی ۔