وزیرجنگلات نے مشن بھاگیرتا کی کارکردگی کا جائزہ لیا

   

حیدرآباد22 نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر جنگلات اندراکرن ریڈی نے نرمل ضلع کلکٹر مشرف فاروقی کے ساتھ کلکٹریٹ میں ہر گھر کو پانی سپلائی کرنے کی اسکیم مشن بھاگیرتا کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ضلع میں مشن بھاگیرتا کے کاموں کی پیشرفت کاجائزہ لیا۔انہوں نے اس اسکیم کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ حکومت نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد اس اسکیم کو شروع کیا ہے جس کے ذریعہ ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے لیکن بعض مقامات پر کام سست رفتاری سے جاری ہے ، بعض مقامات پر گندی نالیوں سے پائپ لائنیں بچھائی گئی ہیں اور انہیں ہٹا کر کسی اور راستے سے بچھایاجائے ۔