وزیر اعظم بچوں کے درمیان یوم آزادی اور رکشا بندھن پر دی مبارکباد

   

نئی دہلی، 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک کی آزادی کے 73 ویں سالگرہ کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ہم وطنوں سے خطاب کرنے کے بعد ہر سال کی طرح اس سال بھی بچوں کے درمیان پہنچے اور ان کا سلام قبول کرتے ہوئے انہیں یوم آزادی اور رکشا بندھن کی مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے بچوں سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت پوچھی اور انہیں آشیرواد دیا۔ انہوں نے باری باری بچوں سے ہاتھ ملایا ۔