چندی گڑھ: پنجاب اسمبلی انتخابات میں زبردست اکثریت کے ساتھ جیت درج کرنے والی عام آدمی پارٹی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کے ذریعہ مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے ریاستی حکومت کو ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی مبارکباد پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے شکریہ ادا کیا ہے۔