خواجہ غریب نوازؒ کے سالانہ عرس کیلئے چادر پیش کی
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مسلم برادری کے ایک وفد سے ملاقات کی اور انہیں ایک چادر پیش کی جس کو اجمیر شریف درگاہ میں خواجہ معین الدین چشتی ؒکے عرس کے موقع پر ان کے مزار مبارک پر چڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم مودی نے خود اس کی اطلاع ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔وزیر اعظم نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے مسلم برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ ہماری بات چیت کے دوران میں نے ایک چادر پیش کی، جس کو اجمیر شریف درگاہ میں خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس مبارک کے دوران اْن کے مزار مبارک پر چڑھایا جائے گا۔