حیدرآباد۔ وزیر اعظم نیرندر مودی کل 4 ستمبر کو آئی پی ایس پروبیشترس کی پاسنگ آوٹ تقریب ( سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی ) سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرینگے ۔ کل جملہ 131 آئی پی ایس پروبیشنرس 2018 بیاچ کے اپنی ٹریننگ مکمل کرلیں گے ۔ اس بیاچ میں 28 خاتون پروبیشنرس شامل ہیں۔ اکیڈیمی کے ڈائرکٹر اتول کروال نے بتایا کہ کل دو سالہ بنیادی ٹریننگ کی تکمیل پر دکشانت پریڈ ہوگی جس کے بعد ان نوجوان عہدیداروں سے وزیر اعظم مودی خطاب کرینگے ۔