آج 10,500 کروڑ کے پراجکٹس کا سنگ بنیاد ‘ جلسہ عام سے خطاب کے بعد حیدرآباد آمد
حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) وزیر اعظم نریندر مودی تلگو ریاستوں کے دو روزہ دورے پر وشاکھاپٹنم پہونچے جہاں ان کا گورنر آندھراپردیش بسوا بھوشن ہری چنندن ، چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے علاوہ اعلی عہدیداروں نے استقبال کیا ۔ بعد ازاں وزیر اعظم 1.5 کیلو تک روڈ شو میں حصہ لیا ۔ بی جے پی کے کارکنوں اور عوام کا وزیر اعظم نے ہاتھ ہلاکر خیرمقدم کیا ۔ روڈ شو کے دوران پولیس نے سخت سیکوریٹی کے انتظامات کئے ۔ پہلے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق وزیر اعظم مودی شام 7.30 بجے وشاکھاپٹنم پہونچنے والے تھے ۔ تاہم بارش کی وجہ سے وہ دیڑھ گھنٹہ تاخیر سے مدورائی سے وشاکھاپٹنم پوہنچے ۔ مودی کے آمد میں تاخیر کے باوجود وشاکھاپٹنم کے شہریوں اور بی جے پی کارکنوں نے سڑکوں کے دونوں جانب کھڑے ہوکر ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے مودی کے قافلے میں آندھراپردیش بی جے پی کے صدر ایس ویراجو کو شامل ہونے کی اجازت دی وزیر اعظم کے قافلے میں وہ بھی شامل رہے ۔ وزیر اعظم آج بحریہ کے گیسٹ ہاوز میں شب بسری کریں گے ۔ 12 نومبر کو وشاکھاپٹنم میں 10.500 کروڑ روپئے لاگت کے اہم پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ تکمیل ہونے والے مزید دو پراجکٹس کو قوم کے نام معنون کریں گے ۔ اس کے بعد آندھراپردیش کے احاطے میں انعقاد ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ دوپہر 12 بجے وزیر اعظم مودی وشاکھاپٹنم ایرپورٹ سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوں گے ۔ ن