وزیر اعظم نریندر مودی کی چینائی آمد، بی جے پی حامیو ں سے خطاب

,

   

چینائی: وزیر اعظم نریندر مودی آج انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس کے 56ویں سالانہ جلسہ سے خطاب کرنے کیلئے یہاں پہنچے۔ ایئر پورٹ پر ٹامل ناڈو گورنر بنواری لال نے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں مودی کے حامی بھی جمع ہوگئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے غیر رسمی بات چیت ٹامل زبان میں خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اپنے ٹامل زبان میں کہا کہ ”وانککم! 2019ء کے لوک سبھا الیکشن انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ میں ٹامل ناڈ وآیا ہوں۔ میں یہاں آئی آئی ٹی کے اجلاس کے سلسلہ میں آیا تھا لیکن آپ لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔“

YouTube video

انہوں نے کہا کہ جب میں نے امریکہ میں ٹامل زبان کہی او رکہا کہ ٹامل زبان بہت قدیم زبان ہے۔میرے امریکہ دورہ کے دوران مجھے احسا س ہوا کہ ساری دنیا ہندوستان کی طرف امید کی نظروں سے دیکھتی ہے۔“ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہندوستان طاقتور بنائیں گے۔ اور یہ کام صرف سرکار سے نہیں ہوگا بلکہ پورے ہندوستانیوں کے تعاون سے ہوگا۔“ انہوں نے اس موقع پر پلاسٹک کے استعمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سنگل یوز پلاسٹک یعنی ایک مرتبہ پلاسٹک استعمال کرنے کے بعد اس پھینک دیاجانا چاہئے۔ اس موقع پر سامعین نے جے شری رام نعرہ بھی لگاتے ہوئے دکھائی دئے۔