وزیر اعظم نریندر مودی کے اجلاس میں شرکاء اجلاس سے کالے کپڑے پہن کر آنا ممنوع 

,

   

جھارکھنڈ : ٹیچرس کی جانب سے مظاہرہ کرنے سے خوفزدہ جھارکھنڈ کی پالامو پولیس نے مودی کے جلسہ میں کالے کپڑے پہن کر داخلہ کرنے کو ممنوع قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ نریندر مودی ۵؍ جنوری کو ایک مقامی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں ۔پالامو ایس پی اندرجیت مہتا نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے اجلاس میں شالس ، شرٹس ، کوٹس ، سوئیٹرس ،مفلر ، موزے ،ٹائزاور جوتے ہی پہن کر آنے کی اجازت ہے ۔اس کے علاوہ دوسری استعمال کی ہرگز اجازت نہیں۔

انہوں نے کالے جوتے پہن کر آنے کی اجازت دی ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ۵؍ جنوری کو لیٹاہار ، گھروا ، چھترا اور پالامو کا دورہ کرنے والے ہیں ۔

ایس پی نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ شرکاء اجلاس سے درخواست کریں کہ وہ ان اجلاسوں میں کالے کپڑے پہن کر آنے سے منع کریں اور شرکاء اپنے ساتھ اپنے شناختی کارڈ ساتھ لائیں ۔ ذرائع کے مطابق جھارکھنڈ میں وزیر اعلی راگھوبرداس کے دورہ کے دوران کنٹراکٹ اساتذہ نے کالے جھنڈے لے کر مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کنٹراکٹ اساتذہ کو مستقل کریں ۔