بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی 30 جولائی کو اتر پردیش میں 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے وزیر اعظم سدھارتھ نگر ضلع سے کالجوں کا افتتاح کریں گے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کوویڈ19 پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی 9 اضلاع دیوریا، ایٹا ، فتح پور، ہردوئی ، پرتاپ گڑھ ، سدھارتھ نگر ، غازی پور ، مرزاپور اور جون پور میں نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے پروگرام کے لئے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اترپردیش کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے مقصد سے نو میڈیکل کالج کوجولائی کے آخر تک چالو کر دیا جائے گا۔